خوبصورت دھن پر مایا علی کا ڈانس،دیکھنے والے عش عش کر اٹھے

منگل 23 جنوری 2018 13:03

خوبصورت دھن پر مایا علی کا ڈانس،دیکھنے والے عش عش کر اٹھے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) خوبصورت جاذب نظر مایا علی کے نام سے کون واقف نہیں۔ پاکستانی ماڈل اور اداکارہ مایا علی ٹی وی دیکھنے والوں کیلئے کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔پاکستان میں ٹی وی ڈرامے دیکھنے کے شوقین افراد کی بڑی تعداد ان کی مداح ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے انتہائی کم عرصے میں خوبصورت کرداروں کے انتخاب سے ڈراموں اور جان دار اداکاری سے بہت ہی کم وقت میں خوب شہرت حاصل کی ہے۔گزشتہ ہفتے اپنے گھر کے ایک فنکشن کے دوران اپنے عہدے کے مشہور گانے پر مایا علی نے ایسا دلکش ڈانس کیا، کہ دیکھنے والے عش عش کر اٹھے۔ خوبصورت روایتی گوٹے لگے غرارے میں مایا علی نہایت خوبصورت لگ رہی تھیں۔

وقت اشاعت : 23/01/2018 - 13:03:09