پدماوت کڑے پہرے میں ریلیز کردی گئی

ایک ارب کمانے کی پیش گوئی نئی دہلی میں کچھ سکولوں کا تعلیمی ادارے بندرکھنے کااعلان

جمعرات 25 جنوری 2018 19:11

پدماوت کڑے پہرے میں ریلیز کردی گئی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2018ء) مہینوں کے انتظاراور پابندیوں کے بعد تاریخی موضوع پربنائی جانے والی فلم پدماوت آج بھارت بھر میں مختلف ریاستوں کے سینماں میں کڑے پہرے میں ریلیزکردی گئی ہے۔ریاستوں کے پولیس سربراہان نے آج فلم کی ریلیز کے موقع پر سینماگھروں کے باہر سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم بھارت کی سینماپلیکس ایسو سی ایشن کے صدر نے بتایا ہے کہ حکمراں جماعت کی ریاستوں گجرات، مدھیہ پردیش، راجھستان اور گوا میں فلم ریلیز نہیں کی جائیگی۔گڑگاں میں جہاں رات کو جلاگھرا کے واقعات ہوئے تھے، پولیس سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی بھی جلاگھیرا اور تشدد کرتا ہواپایا گیا اسے گرفتار کرلیاجائے گا اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں کچھ سکولوں نے تعلیمی ادارے بندرکھنے کااعلان کیاہے۔۔
وقت اشاعت : 25/01/2018 - 19:11:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :