اداکارہ صنم سعید اور آمنہ شیخ کی فلم ’کیک‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

فلم 30 مارچ کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

ہفتہ 17 فروری 2018 12:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) کراچی میں فلم ’کیک‘ کی ٹریلر لانچ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں فلم کی کاسٹ اور شوبر ستاروں نے شرکت کی۔تقریب میں اداکارہ صنم سعید، آمنہ شیخ اور عدنان ملک بھی شریک تھے ،ْ تقریب میں فلم کا ٹریلر بھی لانچ کیا گیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عدنان ملک نے کہا کہ وہ اس فلم کے اسکرپٹ سے بے حد متاثر ہوئے ہیں اور انہوں نے اسکرپٹ پڑھتے ہی فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی تھی۔

(جاری ہے)

اداکارہ صنم سعید کی فلم ’دوبارہ پھر سے‘ کے تقریباً ایک سال بعد فلمی دنیا میں واپسی ہوئی ہے اور اس فلم میں وہ آمنہ شیخ کی بہن کا کردار نبھارہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ فلم کیک کا اسکرپٹ اور ڈائرکشن بہت عمدہ ہے اور امید ہے لوگوں کو یہ فلم بے حد پسند آئے گی۔دوسری جانب فلم کے ٹریلر کو یوٹیوب پر اب تک 7 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا اور یہ فلم اسکرپٹ رائٹر عاصم عباسی کی بحیثیت ہدایت کار پہلی فلم ہے۔فلم میں صنم سعید ،ْ آمنہ شیخ، عدنان ملک اور میکال ذوالفقار نے مرکزی کردار کیے ہیں اور یہ فلم 30 مارچ کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 17/02/2018 - 12:00:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :