شاہ رخ خان کی ڈان تھری کیلئے تیاریاں شروع

شاہ رخ خان نے 2013ء میں چنائی ایکسپریس کی ریلیز کے بعد فرحان اختر اور رتیش سے کئی بار ملاقاتیں بھی کیں

ہفتہ 17 فروری 2018 12:00

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) کنگ خان کی ڈان تھری کے ساتھ واپسی ہوگی ،ْ فلم زیرو کی عکسبندی کے بعدشاہ رخ خان نے ڈان تھری کیلئے تیاریاں شروع کردیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم زیرو کی عکسبندی کے بعد شاہ رخ خان نئی فلم ڈان تھری کی تیاریاں شروع کرنے والے ہیں جس کی تصدیق معروف ہدایت کار رتیش سدھوانی اور فرحان اختر بھی کرچکے ہیں ،ْ فلم پر کچھ عرصے سے کام جاری ہے اور یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ فرحان اختر اور ان کی ٹیم نے اسکرپٹ کے 50فیصد حصے پر کام مکمل کرلیا ہے۔

اس حوالے سے شاہ رخ خان نے 2013ء میں چنائی ایکسپریس کی ریلیز کے بعد فرحان اختر اور رتیش سے کئی بار ملاقاتیں بھی کیں۔شاہ رخ اور فرحان اختر نے ڈان کی تیسری فلم کے لیے تفصیلات کو طے کرلیا تاہم اب تک اس فلم کی مرکزی ہیروئین کے لیے کوئی نام طے نہیں ہوسکا ،ْخیال رہے کہ ڈان اور ڈان ٹو میں ہیروئین کا کردار پریانکا چوپڑا نے ادا کیا تھا۔
وقت اشاعت : 17/02/2018 - 12:00:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :