فلم ’’چیٹ انڈیا‘‘ کا ’’سپر 30‘‘ کے ساتھ آئندہ سال 25 جنوری کو باکس آفس پر ٹکرائو ہوگا

پیر 19 فروری 2018 11:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی کی فلم’’چیٹ انڈیا‘‘ کا ریتھک روشن کی فلم ’’سپر 30‘‘ کے ساتھ آئندہ سال25جنوری کو باکس آفس پر ٹکرائو ہو گا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق عمران ہاشمی کی نئی فلم ’’چیٹ انڈیا‘‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ فلم آئندہ سال 25 جنوری کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ فلم کی کہانی بھارتی تعلیمی نظام پر مبنی ہے۔ فلم کا 25 جنوری کو ریتھک روشن کی فلم ’’سپر 30‘‘ کے ساتھ ٹکرائو ہوگا۔ دونوں فلموں کی کہانیاں تعلیم، استاد اور ان کی زندگی پر مبنی ہیں۔

وقت اشاعت : 19/02/2018 - 11:50:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :