اکشے کھنہ فلم ’’سیکشن375: مرضی یا زبردستی‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے

پیر 19 فروری 2018 11:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار اکشے کھنہ ہدایتکار منیش گپتا کی سسپنس اور تھرلر سے بھرپور فلم ’’سیکشن375 :مرضی یا زبردستی‘‘ میں ریچا چڈھا کے ساتھ نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کھنہ سسپنس اور تھرلر سے بھرپور فلم ’’سیکشن375 :مرضی یا زبردستی‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔ فلم میں ان کے ہمراہ ریچا چڈھا نظر آئیں گی۔ فلم کی کہانی دس سچے واقعات سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔ فلم میں اکشے کھنہ وکیل جبکہ ریچا پبلک پراسیکوٹر کا کردار ادا کریں گی۔

وقت اشاعت : 19/02/2018 - 11:50:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :