معروف پلاسٹک سرجن اور اداکار ا نے ساجد حسن کی اسکالپ ری کنسٹرکشن سرجری کا فریضہ سرانجام دیدیا

پیر 19 فروری 2018 20:56

معروف پلاسٹک سرجن اور اداکار ا نے ساجد حسن کی اسکالپ ری کنسٹرکشن سرجری کا فریضہ سرانجام دیدیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء)معروف پلاسٹک سرجن اور اداکار فہد مرزا نے ساجد حسن کی اسکالپ ری کنسٹرکشن سرجری کا فریضہ سرانجام دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف اداکار، اینکر و صحافی ساجد حسن کی ضیاالدین یونیورسٹی ہسپتال میں ہیئر ٹرانسپلانٹ کی وجہ سے زخمی سر کی سرجری کی گئی۔ ساجد حسن کو بال لگوانے کی وجہ سے شدید مشکل سے گزرنا پڑرہا تھا۔

گذشتہ دنوں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کے بعد ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیااور بتایا تھا کہ کس طرح ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ سے وہ شدید تکلیف کا شکار ہیں۔غیر میعاری ہیئر ٹرانسپلانٹ کی وجہ سے ان کے سر کی جلد بری طرح سے زخمی ہوگئی تھی۔ تاہم اب ساجد حسن نے اپنے ڈاکٹر کے ہمراہ سوشل میڈیا پر ایک اورویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے بتا یا ہے کہ ضیا الدین یونیورسٹی ہسپتال میں ان کے سرکی سرجری کی گئی ہے اور ڈاکٹروں نے کامیابی کی امید ظاہر کی ہے انہوں نے کہا کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر بہت جلداسکرین پر کام کرتے نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہگذشہ دنوں سوشل میڈیا پر معروف اداکار ساجد حسن کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ اپنے ہیئر ٹرانسپلانٹ کے ہولناک تجربے سے متعلق بتاتے۔نظر آئے تھیاس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد بہت سے لوگوں نے اداکار سے ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی تھی۔۔
وقت اشاعت : 19/02/2018 - 20:56:57