مجھے بھی کیریئر کے آغاز میں اقربا پروری کا سامنا رہا، رنویر سنگھ

منگل 20 فروری 2018 15:04

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ انہوں نے بھی فلم انڈسٹری میں کیریئر کے آغاز پراقربا پروری کا سامنا کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنویر سنگھ جو سونم کپور کے سیکنڈ کزن ہیں نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلمی خاندان سے ہونے کے باوجود انہیں بھی انڈسٹری میں کیریئر کے آغاز میں بہت زیادہ اقربا پروری کا سامنا کرناپڑا۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف ایک چیز چاہتے تھے کہ وہ اداکار بن جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب میں 15 سال کا تھا تو سوچا کہ میں فلم انڈسٹری میں تہلکہ مچا دوں گا لہذا خوابوں کو حقیقت کا رنگ دینے کی محنت کی اور اپنی محنت کے بل بوتے پر فلم انڈسٹری میں مقبولیت حاصل کی۔

وقت اشاعت : 20/02/2018 - 15:04:23