پی ایس ایل افتتاحی تقریب کی میزبانی اداکارہ حریم فاروق کریں گی

بدھ 21 فروری 2018 16:30

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2018ء) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں اور دبئی میں پی ایس ایل کے قمقمے روشن ہونے میں اب صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے جبکہ کھیلوں کی شخصیات سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والے ستارے بھی دبئی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اب پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کے حوالے سے فیصلہ کرلیا گیا ہے اور معروف اداکارہ حریم فاروق اپنی میزبانی سے اس ایونٹ کو چار چاند لگانے کے لئے بیتاب نظر آتی ہیں۔پاکستان سپر لیگ کے آفیشل پیج پر حریم فاروق کی میزبانی کا اعلان کیا گیا اور اداکارہ نے بھی ویڈیو پیغام میں شائقین کرکٹ کا جوش و جذبہ بڑھانے کی کوشش کی۔

وقت اشاعت : 21/02/2018 - 16:30:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :