سیاستدان سیاست کم اورڈرامہ زیادہ کرتے ہیں، مائرہ خان

پاکستان شوبز انڈسٹری معروف اداکارہ نے شوبز شخصیات کو منافق قرار دے دیا

جمعرات 29 فروری 2024 13:03

سیاستدان سیاست کم اورڈرامہ زیادہ کرتے ہیں، مائرہ خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2024ء) پاکستان شوبز انڈسٹری معروف اداکارہ و ماڈل مائرہ خان نے شوبز شخصیات کو منافق قرار دے دیا۔مائرہ خان نے حال ہی میں پی ایس ایل 9 کے ایک خصوصی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی پر کھل کر بات چیت کی۔

(جاری ہے)

شو کے ایک سیگمنٹ کے دوران میزبان نے ان سے کہا کہ وہ ایک لفظ کا استعمال کرتے ہوئے شوبز شخصیات کو بیان کریں جس پر اداکارہ نے فوری جواب دیتے ہوئے منافق کہ ڈالا۔

مائرہ خان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ آج کے ڈراموں میں بہت زیادہ لڑائی اور منفی چیزیں دکھائی جاتی ہیں، ڈراموں میں بھی سیاست ہی دکھائی جارہی ہے۔سیاستدانوں بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیاستدان سیاست کم اور ڈرامہ زیادہ کرتے ہیں۔
وقت اشاعت : 29/02/2024 - 13:03:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :