اداکارہ مایا علی کی کینسر سے متاثرہ بچوں سے ملاقات، ویڈیو وائرل

جمعہ 22 مارچ 2024 22:29

اداکارہ مایا علی کی کینسر سے متاثرہ بچوں سے ملاقات، ویڈیو وائرل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2024ء) معروف اداکارہ مایا علی نے کینسر سے متاثرہ بچوں سے ملاقات کی جذباتی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔مایا علی نے حال ہی میں پاکستان سپر لیگ کے میچ کے دوران انڈس اسپتال میں زیرِ علاج کینسر کے مرض میں مبتلا بچوں سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کینسر سے متاثرہ بچوں کی ملاقات کی ویڈیو اور چند تصاویر اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کیں، ویڈیو میں کینسر کے مرض میں مبتلا بچہ مایا علی کا ہاتھ چومتا ہے جس پر اداکارہ جذباتی ہوتے ہوئے خود بھی اس بچے کا ہاتھ چومتی ہیں۔

مایا علی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ان بچوں کو چہروں پر مسکراہٹ کے ساتھ کینسر سے لڑتے ہوئے دیکھنا میرے لیے سب سے زیادہ خوشی کا لمحہ تھا۔انہوں نے کہا کہ ان معصوم بچوں کی طاقت اور ہمت دیکھ کر احساس ہوا کہ ہم بھی ان سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں، اس مشکل گھڑی میں بھی یہ بچے خوش ہیں جوکہ بہت بڑی بات ہے۔آخر میں مایا علی نے کینسر کے مرض میں مبتلا بچوں کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
وقت اشاعت : 22/03/2024 - 22:29:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :