ریپ قوانین کے غلط استعمال پر فلم’’سیکشن 375‘‘ بنانے کا فیصلہ

اتوار 25 فروری 2018 12:00

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) دنیا بھر میں ’ریپ‘ قوانین کے غلط استعمال کے معاملے پر فلم’’سیکشن 375‘‘ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بالی ووڈ میں گزشتہ چند سال سے یہ روایات بھی چل نکلی ہیں کہ عام سماجی معاملات پر بھی فلمیں بنائی جانے لگی ہیں اور اکشے کھنہ اور ریچا چڈا کی آنے والی فلم ’’سیکشن 375‘‘ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

(جاری ہے)

فلم پروڈیوسر ابھیشک پھاٹک نے اس حوالے سے ٹوئیٹ کی کہ ان کی آنے والی فلم میں اکشے کھنہ اور ریچا چڈا ایکشن میں نظر آئیں گے۔اکشے کھنہ اور ریچا چڈا کی فلم کی ہدایات منیش گپتا دیں گے۔کمار مانگٹ پھاٹک اور ابھیشک پھاٹک کی اس فلم کی کہانی اگرچہ فکشن پر مبنی ہوگی، تاہم اسے متعدد حقیقی واقعات کو مدنظر رکھ کر بنایا جا رہا ہے۔ واضح کہ فلم کو پینوراما سٹوڈیوز کے بینر تلے رواں برس کے آخر تک ریلیز کیا جائے گا
وقت اشاعت : 25/02/2018 - 12:00:08