سری دیوی نے یادگار کرداروں کی صورت میں فن کا لوہا منوایا ، وہ ورسٹائل اداکارہ تھیں

وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کابالی ووڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی کی وفات پر اظہار افسوس

اتوار 25 فروری 2018 15:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی کے انتقال پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سری دیوی نے یادگار کرداروں کی صورت میں فن کا لوہا منوایا ، وہ ورسٹائل اداکارہ تھیں ، سری دیوی کے انتقال پر پوری دنیا میں موجود مداحوں کو افسوس ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو مریم اورنگزیب نے ہندوستان کی معروف اداکارہ سری دیوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ سری دیوی ورسٹائل اداکارہ تھیں۔انہوں نے خوبصورت کردار نبھائے سری دیوی نے یادگار کرداروں کی صورت میں فن کا لوہا منوایا ، سری دیوی کے انتقال پر پوری دنیا میں موجود مداحوں کو افسوس ہے بھارتی میڈیا کے مطابق سری دیوی کی عمر 54برس تھی ، سری دیوی کو 5بار '' فلم فیئر"ایوارڈ اور 2013میں بھارت کے چوتھے بڑے ایوارڈ "پدم شری"سے نوازا گیا۔
وقت اشاعت : 25/02/2018 - 15:10:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :