ہر کسی کو خوش کرنے کے لئے فلموں میںکام نہیں کرتا،کرن واہی

اتوار 11 مارچ 2018 14:20

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2018ء)بالی وڈ اداکار کرن واہی نے کہا ہے کہ وہ ہر کسی کو خوش کرنے کے لئے فلموں میں کام نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کرن واہی نے کہا ہے کہ فلموں میں منفی اور مرکزی کردار ادا کرنے سے متعلق ہر کسی کا اپناانتخاب ہوتا ہے لیکن اداکار شاہ رخ خان کو شائقین نے فلم ’’بازی گر ‘‘ میں منفی کردار میں بہت پسند کیا، لوگ شاید مجھے منفی کردار میں پسند نہ کریں لیکن میں ہر کسی کو خوش کرنے کے لئے کام نہیں کرتا بلکہ مجھے آرٹ سے محبت ہے اس لئے میں وہی کام کرتا ہوں جو مجھے پسند ہو۔

انہوں نے کہا کہمیں نے فلمسازوں اور معاوضے کی وجہ سے بہت سے فلموں کے لئے انکار کیا لیکن میں نے فلموں میں جو بھی کام کیا ہے چاہے وہ چھوٹاہو یا بڑا ،ولن یا ہیرو ، اپنا کام ایماندار سے کیا ہے۔
وقت اشاعت : 11/03/2018 - 14:20:07