تھیٹر اور فلموںکے لئے ہمیشہ وقت نکالتا ہوں، نصیرالدین شاہ

ہفتہ 17 مارچ 2018 13:58

تھیٹر اور فلموںکے لئے ہمیشہ وقت نکالتا ہوں، نصیرالدین شاہ
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء)بالی وڈ اداکار نصیرالدین شاہ نے کہا ہے کہ انہیں تھیٹر اور فلموں سے محبت ہے اور ان کے لئے ہمیشہ وقت نکالتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نصیرالدین شاہ نے کہا ہے کہ میں نے بطور اداکار انڈین سکول آف ڈرامہ سے وسیع تجربہ حاصل کیا ہے جس سے میں نے یہ دیکھا ہے کہ تھیٹرکا مطلب نظم و ضبط اور اچھے مواد پر مشتمل ڈرامے ہیں جس کے لئے ایکٹنگ سیکھائی نہیں سیکھی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انہیں تھیٹر اور فلموں سے محبت ہے اور ان کے لئے ہمیشہ وقت نکالتے ہیں جبکہموبائل کا زیادہ استعمال تھیٹر پر اثرانداز ہو سکتا ہے کیونکہ مجھے بھارت میں تھیٹر میں وسیع اور شاندار مستقبل نظر نہیں آرہا اور اگر موبائل کا استعمال تھیٹر میں حاوی ہو گیا تو تھیٹر ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں ہر کسی کو فلمی سکرپت کے انتخاب میں بہت محتاط رویہ اپنانے کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے ایسا لگتا ہے کہ ہر کوئی کافی لینے کا انتظار کر رہا ہے۔
وقت اشاعت : 17/03/2018 - 13:58:35