سخاوت نازنے گانے کیساتھ ہارمونیم بجا کر سب کو حیران کردیا

بدھ 21 مارچ 2018 21:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2018ء) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے معروف کامیڈین اداکار سخاوت ناز کا چھپا ہوا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آنے لگا ، گانے کے ساتھ ہارمونیم بجانے پر بھی عبور حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سخاوت ناز نے اداکاری کے ساتھ گلوکاری بھی شروع کر دی ہے اور اس کے ساتھ انہوں نے ہارمونیم بجانے کی تر بیت بھی حاصل کر لی ہے۔ گزشتہ روز الحمرائ ہال llمال روڈ میں جاری اسٹیج ڈرامہ ’’ مائیں نی میں کینوں آکھاں ‘‘ کے وقفے کے دوران سخاوت ناز نے بیک اسٹیج پر اپنے ساتھی اداکاروں کو اس وقت حیرت زدہ کر دیا جب انہوں نے گانے کے ساتھ ہارمونیم بھی پلے کیا۔ ان کے نئے ٹیلنٹ پر اداکار گوشی خان ، صائمہ خان ، ظفر ارشاد اور منیر راج نے انہیں بھرپور داد دی۔

وقت اشاعت : 21/03/2018 - 21:54:10