سنجے دت اپنی زندگی کی غلط تصویر پیش کرنے پرشدید برہم
میں نے یاسر عثمان اور جگرناتھ پبلی کیشنز کو اپنی سوانح حیات لکھنے کا اختیار نہیں دیا سنجے دت نے بھارتی مصنف کو غلط حقائق پیش کرنے پر قانونی نوٹس جاری کر دیا
جمعرات 22 مارچ 2018 19:15
(جاری ہے)
کتاب میں عثمان نے سنجے دت کی پچھلی زندگی کے تمام رازوں سے پردہ اٹھایا ہے اور یہ بھی بتایا ہے کہ انہیں اپنی والدہ کی موت کا اتنا زیادہ صدمہ ہواتھا کہ ان کی موت کے تین سال بعد تک سنجے دت روئے نہیں تھے۔یاسر عثمان کی کتاب میں پیش کیے گئے مبینہ حقائق پر سنجے دت بالکل خوش نہیں ہیں اور انہوں نے مصنف اورکتاب پبلش کرنے والے ادارے کو قانونی نوٹس بھجوایا ہے،جس کی اطلاع انہوں نے ٹوئٹر پر بھی دی ہے۔
سنجے دت نے لکھا کہ میں نے یاسر عثمان اور جگرناتھ پبلی کیشنز کو اپنی سوانح حیات لکھنے کا اختیار نہیں دیا، میرے وکیل نے انہیں قانونی نوٹس جاری کیا ہے، جس کے جواب میں جگرناتھ پبلی کیشنز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کتاب میں لکھا گیا مواد مستند اور مصدقہ ذرائع سے لیا گیا ہے۔سنجے دت نے کہا مصنف نے مواد مختلف رسائل اور اخبارات میں شائع ہونے والے میرے پرانے انٹرویو سے لیا ہے لیکن 90 کی دہائی کے مرچ مصالحہ چھاپنے والے رسائل اور میگزین میں چھپنے والا مواد حقیقت سے زیادہ تصوراتی خیالات پر مبنی ہوتا تھا، اسی لیے میں نے اپنی قانونی ٹیم کو کہا ہے کہ ان کے خلاف ایکشن لیاجائے۔سنجے دت نے مزید کہا کہ باضابطہ طور پر ان کی سوانح حیات بہت جلد منظر عام پر آنے والی ہے جس میں ان کی زندگی کے بارے میں بیان کیاگیا سارا مواد حقیقت پر مبنی ہوگا۔۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Mallika Sherawat
Diane Kruger
Moammar Rana
Abigail Breslin
Ryan Hurst
Mandana Karimi
Divya Dutta
MyAnna Buring
Pauley Perrette
Rose Byrne
Ayub Khoso
Quratulain Balouch
Showbiz News In Urdu
-
انٹرنیشنل ریسلنگ چیمپینز کے کراچی میں طوفانی مقابلے
-
2001 کی ’’چوری چوری چپکے چپکے ‘‘میری پسندیدہ فلم ہی:پریتی زنٹا
-
اداکارہ ریکھا نے ’’ہیرامنڈی‘‘ میں منیشا کوئرالہ کی اداکاری کو سراہا
-
میڈونا نے برازیل میں ’’مفت کنسرٹ‘‘ کا انعقاد کرکے مداحوں کے دل جیت لیے
-
اداکارابھیشیک ہائوس فل فرنچائز میں واپسی پر خوش
-
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کا پانچواں ملزم گرفتار
-
سپریم کورٹ نے میشا شفیع پر آن لائن جرح کیخلاف علی ظفر کی اپیل واپس لینے کی بنا پرخارج کردی
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی