اب پاکستانی فلم کوکوئی آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتا‘مہرین سید

جمعہ 6 جولائی 2018 14:34

اب پاکستانی فلم کوکوئی آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتا‘مہرین سید
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جولائی2018ء) اداکارہ وماڈل مہرین سید نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کے معیارنے ثابت کیا ہے کہ ہم کسی سے کم نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں مہرین سید نے کہا کہ ماضی میں پاکستانی فلموں کودیکھنے والوں کی تعداد بہت زیادہ تھی لیکن پھرایک دور ایسا بھی آیا کہ جب فلموں کے معیار پرتوجہ نہ دی گئی، جس کی وجہ سے نگارخانے ویران اورسینما گھرتباہ ہوگئے۔

کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں لوگ بے روزگارہوئے بلکہ بہت سے تومہلک امراض میں مبتلا ہوئے۔ اس صورتحال میں امید کی کوئی کرن دکھائی نہیں دیتی تھی کیونکہ فلم سے وابستہ اکثریت اس شعبے سے دورہوچکی تھی اورجولوگ اس سے وابستہ رہے، وہ بھی اس کے کاروبارسے مایوس ہی دکھائی دیتے تھے، لیکن اس وقت صورتحال بلکل الگ ہوچکی ہے۔
وقت اشاعت : 06/07/2018 - 14:34:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :