سوشل میڈیا کا دلدادہ ہوں، کارتک آریان

بدھ 11 جولائی 2018 14:31

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار کارتک آریان نے کہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے دلدادہ ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار کارتک آریان نے اپنے نئے فون موٹو ای 5کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ سوشل میڈیا کے دلدادہ ہیں، وہ ہمیشہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موجود ہوتے ہیں لہذا وہ بہت زیادہ دوستانہ شخصہت کے حامل ہیں اور وہ فون پر گیمیں کھیلتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں لہذا وہ لوگوں کے ساتھ فون کے زریعے منسلک رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر فون میں ایک خصوصیت لازمی ہونی چاہیئے اور وہ دیرپا عرصے تک چلنے والی بیٹری ہے جو سب سے بڑی ضرورت ہے۔

وقت اشاعت : 11/07/2018 - 14:31:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :