شہنشاہ غزل مہدی حسن کی 91ویں سالگرہ پر گوگل کا خراج عقیدت

بدھ 18 جولائی 2018 15:52

شہنشاہ غزل مہدی حسن کی 91ویں سالگرہ پر گوگل کا خراج عقیدت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) برصغیر کے عظیم گلوکار شہنشاہ غزل مہدی حسن کی بدھ کو 91ویں سالگرہ منائی گئی اس موقع پر گوگل نے عظیم گلوکار کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے گوگل کا ڈوڈل مہدی حسن کے نام کردیا۔ مہدی حسن نے 18 جولائی 1927 کو راجستھان کے ایک موسیقار گھرانے میں آنکھ کھولی مہدی حسن نے 1957 میں ریڈیو پاکستان سے سرسنگیت کے سفر کا آغاز کیا۔

انہوں نے لاتعداد کلاسیکی ونیم کلاسیکی گیت، فلمی نغمات اورغزلیں گائیں۔

(جاری ہے)

غزل گائیکی میں انہیں ایسا کمال حاصل تھا کہ شہنشاہِ غزل کہلائے۔ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں انہیں تمغہ حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سمیت متعدد ایوارڈز واعزازات سے نوازا گیا۔ 13جون2012 کو مہدی حسن طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔گائیگی میں منفرد مقام رکھنے والے شہنشاہ غزل مہدی حسن کے گانے اورغزلیں آج بھی مقبول ہیں، اسی سلسلے میں دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن نے شہنشاہ غزل کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے گوگل کا ڈوڈل مہدی حسن کے نام کیا جسے ان کے مداحوں نے بہت پسند کیا۔

وقت اشاعت : 18/07/2018 - 15:52:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :