انوشکا شرما کی تصویر تنازع کی زد میں آگئی

کرکٹ ٹیم کے ساتھ کسی اور کرکٹر کی شریک حیات موجود نہیں تو بالی ووڈ سٹار کیا کر رہی تھی مداحوں کا سوال

جمعرات 9 اگست 2018 12:16

انوشکا شرما کی تصویر تنازع کی زد میں آگئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2018ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بولی وڈ اسٹار انوشکا شرما کے لیے سوشل میڈیا پر لوگوں کی تعریف اور تنقید کوئی نئی بات نہیں اور اس جوڑے کو ایک بار پھر نشانہ بنایا گیا ہے، اس بار اس کی وجہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹوئٹر پر پوسٹ کی جانے والی ایک تصویر بنی ہے۔

(جاری ہے)

یہ تصویر برطانیہ میں سیریز کے لیے موجود بھارتی کرکٹ ٹیم کی لندن میں انڈین ہائی کمیشن میں ایک تقریب کے دوران لی گئی، جس میں وہاں موجود کرکٹرز کے ساتھ ان کا کوئی رشتے دار نہیں تھا، تاہم انوشکا شرما ضرور ویرات کوہلی کے ساتھ کھڑی ہیں۔

اس تصویر میں انوشکا کی موجودگی پر بھارتی ٹیم کے مداحوں کی جانب سے شدید تنقید سامنے آئی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہاں کسی اور کرکٹر کی شریک حیات موجود نہیں تو بولی وڈ اسٹار کیا کررہی تھیں کچھ لوگوں نے اپنے ٹوئیٹ میں یہ بھی لکھ دیا کہ ممکنہ طور پر انوشکا شرما اگلے میچ میں فائنل الیون میں شامل ہوں گی۔
وقت اشاعت : 09/08/2018 - 12:16:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :