احمد خان فلم ’’ویلکم 3‘‘ کی ہدایتکار ہوں گے

پیر 13 اگست 2018 14:05

احمد خان فلم ’’ویلکم 3‘‘ کی ہدایتکار ہوں گے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) بالی وڈ ہدایتکار احمد خان فلم ’’ویلکم 3‘‘ کی ہدایتکاری دیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق خبریں سامنے آرہی ہیں کہ ہدایتکار احمد خان نہ صرف فلم ’’باغی3‘‘ بلکہ ’’ویلکم ‘‘ سلسلے کی تیسری فلم کی بھی ہدایتکاری دیں گے لیکن ابھی اس حوالے سے باقاعدہ اعلان ہونا باقی ہے، فلم ’’ویلکم‘‘ سلسلے کی پہلی 2فلمیں کامیڈی تھیں جبکہ تیسری فلم کامیڈی اور ایکشن پر مبنی ہو گی جس کے پروڈیوسر فیروز ندیاوالا نے احمد خان کو تیسری فلم کے لئے بطور ہدایتکار بہترین انتخاب قرار دے دیا ہے۔

وقت اشاعت : 13/08/2018 - 14:05:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :