پریانکا چوپڑا فلم ’’دا سکائی از پنک‘‘ کی عکس بندی میں مصروف

بدھ 15 اگست 2018 12:51

پریانکا چوپڑا فلم ’’دا سکائی از پنک‘‘ کی عکس بندی میں مصروف
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا فلم ’’دا سکائی از پنک‘‘ کی ممبئی میں عکس بندی میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑافلم کے فائنل ٹیک سے قبل سیٹ پر بنائی گئی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ سکرپٹ لئے بیٹھی ہیں جبکہ ان کے پس منظر میں فلم کا کریو کے فائنل ٹیک سے قبل کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

فلم میں پریانکا چوپڑا کے ساتھ اداکار فرحان اختر مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جس کی ہدایتکارہ شونالی بوس ہیں، فلم کی کہانی نوجوان اعلی مقررہ عائشہ چوہدری کی زندگی پر مبنی ہے جو بچپن سے ہی قوت مدافعت کی شدیدکمی کا شکار تھی تاہم اپنی شعلہ بیانی سے شہرت حاصل کی اور محض 19سال کی عمر میں وفات پا گئی۔
وقت اشاعت : 15/08/2018 - 12:51:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :