فلم بین اداکاروں سے تفریح فراہم کرنے کی بنیاد پر متاثر ہوتے ہیں، سوناکشی سنہا

بدھ 15 اگست 2018 14:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ فلم بین اداکاروں کی ناکام فلموں نہیں بلکہ تفریح فراہم کرنے کی بنیاد پر ان سے متاثر ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ فلم بین خود کو اداکاروں کے ساتھ اس بنیاد پر وابستہ کرتے ہیں کہ وہ انہیں کس حد تک تفریح فراہم کرتے ہیں نہ کہ ناکام فلموں کی بنیاد پر اور وہ بطور اداکارہ کچھ وجوہات کی بناء پر فلم بینوں کو متاثر نہیں کر سکیں لیکن شائقین نے ان کے ساتھ خود کو وابستہ کیا اور ان کی حوصہ افزائی کی اور شائقین انہیں کبھی ہمت نہیں ہارنے دیں گے۔ سوناکشی سنہا فلم ’’ہیپی پھر بھاگ جائے گی‘‘، ’’کلنک‘‘ اور ’’دبنگ 3‘‘ میں دکھائی دیں گی۔

وقت اشاعت : 15/08/2018 - 14:40:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :