چیف جسٹس کاگلوکارہ سائرہ نسیم کی درخواست پر سول عدالت کو چھ ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم

ہفتہ 18 اگست 2018 00:02

چیف جسٹس کاگلوکارہ سائرہ نسیم کی درخواست پر سول عدالت کو چھ ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے نامور گلوکارہ سائرہ نسیم کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سول عدالت کو چھ ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

گلوکارہ سائرہ نسیم نے حسن نامی شخص کی جانب سے ان سے خریدے گئے مکان کی مکمل ادائیگی نہ کرنے پر چیف جسٹس پاکستان کو درخواست دی گئی تھی ۔ چیف جسٹس نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت کی اور سول عدالت کو ہدایت کی کہ مقدمات کاچھ ماہ میں فیصلہ سنایا جائے ۔ گلوکارہ سائرہ نسیم نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھاکہ حسن نامی شخص نے ان سے جوہر ٹائون میں واقع ان کا مکان خریدا لیکن مکمل ادائیگی نہیں کی جبکہ ان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرا دیا ۔

وقت اشاعت : 18/08/2018 - 00:02:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :