پاکستانی نژاد امریکی گلوکار اور ریپر بوہیمیا تحریری معاہدہ اور 12ہزار ڈالر وصول کرنے کے باوجود کنسرٹ کے لئے پاکستان نہیں آئے، انصاف دلایا جائے، امجد تنویر

پیر 1 اکتوبر 2018 17:22

پاکستانی نژاد امریکی گلوکار اور ریپر بوہیمیا تحریری معاہدہ اور 12ہزار ڈالر وصول کرنے کے باوجود کنسرٹ کے لئے پاکستان نہیں آئے، انصاف دلایا جائے، امجد تنویر
اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2018ء) کرکٹر سہیل تنویر کے بھائی امجد تنویر نے کہا ہے کہ پاکستانی نژاد امریکی گلوکار اور ریپر بوہیمیامیوزیکل کنسرٹ شو منعقد کرنے کے لئے تحریری معاہدہ اور 12ہزار ڈالر وصول کرنے کے باوجود پاکستان نہیں آئے، وزیراعظم پاکستان عمران خان اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نوٹس لے کر انصاف دلائیں۔

پیر کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار اور رپیر بوہیمیا نے ہمارے کمپنی کے ساتھ میوزیکل کنسرٹ شو منعقد کرنے کے حوالہ سے تحریری معاہدہ کیا تھا۔ بوہیمیا کے معاہدہ پورا نہ کرنے کی وجہ سے ان کی کمپنی کوکروڑوں روپے کے نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا گلوگار بوہیمیا نے ان کے ساتھ دو مرتبہ معاہد ہ کیا لیکن وہ میوزیکل کنسرٹ کیلئے پاکستان نہیں آئے۔

(جاری ہے)

معاہد ہ 25 ہزار ڈالر پر طے پایا گیا تھا، آدھی رقم بوہیمیا کے منیجر فرح امین خان کے حوالہ کی گئی۔ میوزیکل کنسرٹ سے کچھ روز پہلے بوہیمیا نے وڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ میوزیکل کنسرٹ کیلئے پاکستان نہیں آ رہے ہیں۔ امجد تنویر نے مزید کہا کہ ان کی کمپنی نے میوزیکل کنسرٹ کی تشہیر، ٹکٹوں اور ہوٹلوں کی بکنگ پر لاکھوں روپے خرچ کئے لیکن عین موقع پر بوہیمیا نے پاکستان آنے سے انکار کرکے نہ صرف انہیںکروڑوں کا نقصان پہنچایا بلکہ ان کی کمپنی کی شہرت اور ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا، انہوں نے ایک بار پھر کوشش کی کہ بوہیمیا میوزیکل کنسرٹ شو کیلئے پاکستان آئے لیکن دوسری مرتبہ بھی وعدہ خلافی کی گئی۔

امجد تنویر نے کہا کہ دو مرتبہ تشہیر کرنے سے ان کی کمپنی کی ساکھ کو بہت نقصان پہنچایا گیا۔ امجد تنویر نے کہا کہ وہ پاکستانی نژاد امریکی گلوکار اور ریپر کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے اور وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف دلانے کی اپیل کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر بوہیمیا اب میوزیکل کنسرٹ کیلئے پاکستان آنے پر رضامند ہو جاتے ہیں تو وہ ان کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کریں گے۔
وقت اشاعت : 01/10/2018 - 17:22:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :