اداکار ایوش شرما اور ورینہ حسین فلم ’’لویاتری‘‘ کی تشہیر کے لئے ناگپور پہنچ گئے

بدھ 26 ستمبر 2018 11:44

اداکار ایوش شرما اور ورینہ حسین فلم ’’لویاتری‘‘ کی تشہیر کے لئے ناگپور پہنچ گئے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکار ایوش شرما اور ورینہ حسین نے فلم ’’لویاتری‘‘ کی ناگپور میں تشہیر کی جہاں انہوں نے جھولے لال انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طلباء کے ساتھ بات چیت کی اور لطف اندوز ہوئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ایوش شرما اور ورینہ حسین ان دنوں فلم ’’لو یاتری‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، اسی سلسلے میں دونوں اداکار ناگپور گئے اور جھولے لال انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی پہنچنے پر شائقین طلباء نے ان کا پرجوش استقبال کیا اس موقع پر انہوں نے طلباء سے بات چیت کی جبکہ انہوں نے طلباء کے ایک گروپ کے ساتھ تفریحی سرگرمی میں حصہ لیا جس کے بعد دونوں اداکار زیرو مائیل سٹون بھی گئے۔

فلم رواں سال 5 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 26/09/2018 - 11:44:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :