احمد نواز کا نیا ویڈیو سونگ’’اک واری آجا سجنا‘‘ ریلیز ہوگیا

منگل 16 اکتوبر 2018 15:29

مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) معروف اسٹیج اداکاروکامیڈین نواز انجم کے گلوکار بیٹے احمد نواز کا نیا ویڈیو سونگ’’اک واری آجا سجنا‘‘ ریلیز ہوگیا۔آن لائن کے مطابق اس ویڈیو کو گذشتہ روز سوشل میڈیا اور چینلز پر ریلیز کردیا گیا اس گانے میں احمد نواز کے ساتھ شہزاد شینواری نے فیٹ کیا ہے اس گانے کا میوزک شجر فخر نے ترتیب دیا ہے جبکہ اس کی شاعری احمد نواز نے خود لکھی ہے۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو کو اسد نوید نے ایڈٹ کیا ہے ایک ملاقات کے دوران احمد نواز نے بتایاکہ ان کا یہ نیا ویڈیو بہت محنت سے تیار کیا گیاہے جسے ان کے پرستار بیحد پسند کریں گے ایک سوال کے جواب میں احمد نوازنے کہاکہ گلوکار اپنے ہر آنیوالے گانے پر بہت محنت کرتا ہے اور اس کی کوشش ہوتی ہے کہ اس کے پرستار اس گانے کو پسند کریں جس کے لیئے وہ کوئی کمی نہیں چھوڑتا اور جب اس گانے کو پرستار شئیر اور لائک کرتے ہیں تو گلوکار کو اپنی محنت کا صلہ مل جاتا ہے اور وہ اپنے اگلے گانے پر زیادہ محنت کرتا ہے تاکہ وہ اچھا بن سکے احمد نواز نے اپنے پرستاروں کوپیغام دیتے ہوئے کہاکہ جس طرح انہوں نے ان کے سابقہ گیتوں کو سراہاہے اسی طرح وہ ان کے اس نئے گانے’’اک واری آجا سجنا‘‘ کو بھی سراہیں اور اسے سوشل میڈیا پر اپنے دوستوں اور گروپس میں شئیر کریں اور وہ انشا ء اللہ اپنا ہر ویڈیو پرستاروں کی خواہش اور پسند کے مطابق تیار کرتے رہیں گے۔

وقت اشاعت : 16/10/2018 - 15:29:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :