اداکارہ کیرا نائیٹلی نئی فلم’’مس بیہیویئر‘‘میں کاسٹ کر لی گئیں

جمعرات 18 اکتوبر 2018 13:15

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) ہالی وڈ اداکارہ کیرا نائیٹلی نئی فلم’’مس بیہیویئر‘‘میں کاسٹ کر لی گئیں۔فلم’’مس بیہیویئر‘‘ ایک ڈرامہ کامیڈی فلم ہو گی جس میں عالمی مقابلہ حسن کو موضوع بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

فلم کو بافٹا ایورڈ یافتہ فلپ لو تھروپ ڈائریکٹ کریں گی۔فلم کی کہانی 1970 میں لندن میں ہونے والے مس ورلڈ کے مقابلہ کے گرد گھومتی ہے جب مقابلہ حسن کے انعقاد کے خلاف تحریک ’’ویمن لبریشن موومنٹ ‘‘چل رہی تھی۔فلم میں کیرا کے کردار بارے ابھی واضح نہیں کیا گیا۔.

وقت اشاعت : 18/10/2018 - 13:15:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :