انیل کپور کی عمر تک پہنچنے پر بالکل ان جیسا لگنا چاہتا ہوں، سیف علی خان

جمعہ 19 اکتوبر 2018 12:07

انیل کپور کی عمر تک پہنچنے پر بالکل ان جیسا لگنا چاہتا ہوں، سیف علی خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار سیف علی خان اداکار انیل کپور سے متاثرکن شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی ان کی عمر تک پہنچنے پر بالکل ان جیسا لگنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سیف علی خان نے کہا ہے کہ ایک وقت تھا جب میں سوچتا تھا کہ میں جلد ہی 50، 60 پھر 70سال اور آخر کار سب ختم ہو جائے گااور اگرچہبڑھتی عمر اور موت کے بارے میں سوچ کر خوفزدہ ہونے کے باوجود مجھے یقین ہے کہ 60 سال کی عمر میں بھی ہینڈسم نظر آئوں گا۔

انہوں نے انیل کپور کو اپنی پسندیدہ اور متاثر کن شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں 60 سال کی عمر 40 لگتی ہے اور میں جب انیل کپور کی عمر میں پہنچوں گا تو بالکل ان کے جیسا نظر آنا چاہتا ہوں۔ سیف علی خان فلم ’’بازار‘‘ میں دکھائی دیں گے۔
وقت اشاعت : 19/10/2018 - 12:07:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :