نیا ٹیلنٹ می ٹو کی کہانیوںسے خوف زدہ ہو گا،سیف علی خان

جمعہ 19 اکتوبر 2018 13:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) بالی وڈاداکار و پروڈیوسر سیف علی خان کا کہنا ہے کہ نیا ٹیلنٹ ’’می ٹو‘‘کی کہانیوں کو سننے کے بعد انڈسٹری کا حصہ بنتے ہوئے خوف محسوس کرے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 48 سالہ اداکار و پروڈیوسر سیف علی خان نے جنسی ہراسگی کے حوالے سے بات کر تے ہو ئے کہا ہے کہ انڈسٹری ممبرز کو خواتین کے لیے بولی وڈ کو محفوظ بنانا چاہیے تاکہ وہ سکون سے کام کرسکیں۔ان کا کہنا ہے کہ نیا ٹیلنٹ ان کہانیوں کو سننے کے بعد شاید انڈسٹری کا حصہ بنتے ہوئے خوف محسوس کریگا۔ لیکن بولی وڈ کا حصہ ہوتے ہوئے ہمیں چاہئے کہ خواتین کے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے اور خود کو ملی ہوئی طاقت کا غلط استعمال نہ کیا جائے۔

وقت اشاعت : 19/10/2018 - 13:50:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :