شاہ رخ خان کی فلم’’سلیوٹ ‘‘ کا نام تبدیل، نیا نام ’’سارے جہاں سے اچھا ‘‘ رکھ دیا گیا

منگل 23 اکتوبر 2018 14:20

شاہ رخ خان کی فلم’’سلیوٹ ‘‘ کا نام تبدیل، نیا نام ’’سارے جہاں سے اچھا ‘‘ رکھ دیا گیا
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی راکیش شرما کی زندگی پر مبنی فلم’’سلیوٹ ‘‘ کا نام تبدیل کر کے ’’سارے جہاں سے اچھا ‘‘ رکھ دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان کے فلم ’’زیرو‘‘ کی عکسبندی مکمل کرنے کے بعد پہلے بھارتی خلاء باز راکیش شرما کی زندگی پر مبنی فلم میں کام کرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جس کا ابتدائی نام ’’سلیوٹ ‘‘ تھا جس کا نیا نام ’’سارے جہاں سے اچھا ‘‘ رکھا گیا ہے، اس فلم کے متعلق باقاعدہ اعلان رواں سال کے آخر تک ہونے کا امکان ہے جس کی عکسبندی آئندہ سال فروری میں شروع کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 23/10/2018 - 14:20:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :