ْاس وقت شوبز کریئر کی شروعات کی جب اسے خواتین کیلئے اچھا نہیں سمجھا جاتا تھا‘بشریٰ انصاری

جمعہ 2 نومبر 2018 19:01

ْاس وقت شوبز کریئر کی شروعات کی جب اسے خواتین کیلئے اچھا نہیں سمجھا جاتا تھا‘بشریٰ انصاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2018ء) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ میں نے اس وقت شوبز کریئر کی شروعات کی جب اسے خواتین کے لیے اچھا نہیں سمجھا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اداکاری کرنا ان کی پہلی پسند نہیں تھی، ابتدا ء میں گلوکارہ بننا چاہتی تھی تاہم حالات و واقعات نے انہیں ایک ایسی پرفارمنگ آرٹسٹ بنادیا جو بیک وقت کئی طرح کے کردار ادا کر سکتی ہے۔اگرچہ سنجیدہ کرداروں کی اپنی ہی اہمیت ہے تاہم کامیڈی کرداروں کو بہت دیکھا اور پسند کیا جاتا ہے۔

وقت اشاعت : 02/11/2018 - 19:01:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :