سارہ علی خان چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور سے شادی کی خواہشمند

پیر 12 نومبر 2018 17:34

سارہ علی خان چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور سے شادی کی خواہشمند
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2018ء) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور سے شادی کی خواہشمند ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر کرن جوہرکے شو ’کافی ود کرن‘ میں اداکار سیف علی خان اور بیٹی سارہ علی خان کو مدعو کیا گیا تھا تاہم ابھی اس پروگرام کا صرف پرومو جاری کیا گیا ہے۔ایک پروگرام میں ذاتی زندگی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اگر شادی کرنا چاہیں تو رنبیر کپور سے کریں گی لیکن گہری دوستی اداکارکارتیک آریان کے ساتھ کرنا چاہیں گی۔

وقت اشاعت : 12/11/2018 - 17:34:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :