پشاور: سونیا نامی مقامی رقاصہ اپنے دوست کی فائرنگ سے قتل

رقاصہ کا اپنے دوست سے تلخ کلامی ہوئی جس پر فائرنگ کی گئی ، پولیس نے تفتیش شروع کردی

ہفتہ 17 نومبر 2018 17:01

پشاور: سونیا نامی مقامی رقاصہ اپنے دوست کی فائرنگ سے قتل
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) تھانہ کوتوالی کی حدود میں سونیا نامی مقامی رقاصہ کو اس کے دوست نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

ایکسپریس نیوز کے مطابق مقتولہ سونیا گزشتہ روز پشاور کے محلہ کوٹلہ فلبانان میں موجود تھی جہاں اس کے دوست مصدق نے اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سونیا اور مصدق میں کافی عرصے سے دوستی چلی آرہی تھی تاہم گزشتہ روز دونوں کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی کے بعد مصدق نے فائرنگ کرکے سونیا کو قتل کردیا۔ پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

وقت اشاعت : 17/11/2018 - 17:01:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :