بابرہ شریف نے 64 ویں سالگرہ منا ئی

پیر 10 دسمبر 2018 17:21

بابرہ شریف نے 64 ویں سالگرہ منا ئی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) اداکارہ بابرہ شریف نے پیر کو اپنی 64 ویں سالگرہ منا ئی۔انہوں نے 1970ء میں ٹیلی ویژن ڈراموں سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ 1973ء میں انہیں فلم کی پیشکش ہوئی۔ فلم انتظار ان کے کیریئر کی پہلی فلم تھی۔ بابرہ شریف نے 150 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ منفرد اداکاری کے باعث انہیں نگار ایوارڈ بھی دیا گیا۔

(جاری ہے)

فلم ’’میرا نام ہے محبت‘‘ میں بہترین اداکاری نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ بابرہ شریف نے اپنے 23 سالہ فنی کیریئر میں ’’پیار کا وعدہ‘‘، ’’منزل‘‘،’’حق مہر‘‘، ’’خدا اور محبت‘‘، ’’سلاخیں‘‘، ’’دامن‘‘، ’’گریبان‘‘ اور ’’گھائل‘‘ سمیت 150 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ وحید مراد، محمد علی، غلام محی الدین اور سلطان راہی سمیت بابرہ شریف اپنے دور کے نامور اداکاروں کے ساتھ جلوہ گر ہو کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔
وقت اشاعت : 10/12/2018 - 17:21:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :