مارول سٹوڈیوز کا فلم ’’ایوینجرز: اینڈگیم‘‘ کا نیا لوگو جاری

جمعہ 14 دسمبر 2018 14:38

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) ہالی وڈ پروڈکشن کمپنی مارول سٹوڈیوز نے ’’ایوینجرز ‘‘ سلسلے کی چوتھی فلم ’’ایوینجرز: اینڈگیم‘‘ کا نیا لوگو جاری کر دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مارول سٹوڈیوز نے ’’ایوینجرز ‘‘ سلسلے کی چوتھی فلم ’’ایوینجرز: اینڈگیم‘‘ کا نیا لوگو جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے ہدایت کار جورسو اور اینتھنی رسو ہیں۔

فلم کا لوگو اداکار جوش برولن کے کردار ’’تھنوس‘‘ کے رنگوں یعنی جامنی اور گولڈن رنگ میں تفویض کیا گیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں رابرٹ ڈائونی جونیئر، کرس ہیمس ورتھ، مارک روفیلو، کرس ایونس، سکارلٹ جوہانسن، بینیڈکٹ کمبربیچ، جان کیڈل، ٹام ہولینڈ، الزبتھ اوسلن، جوش برولن اور دیگر شامل ہیں۔ فلم آئندہ سال 26اپریل کو ریلزی کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 14/12/2018 - 14:38:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :