فلم ’’ساہو‘‘ آئندہ سال 15 اگست کو ریلیز ہو گی

منگل 18 دسمبر 2018 12:33

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور اور پرابھاس کی فلم ’’ساہو‘‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوجیتھ ریڈی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’ساہو‘‘ میں اداکارہ شردھا کپور اور فلم ’’باہوبلی‘‘ سے مقبولیت حاصل کرنے والے اداکار پرابھاس مرکزی کردار ادا کریںگے، جو آئندہ سال 15اگست کو دنیا بھر میں ہندی، تیلگو اور تامل زبان میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں اداکار نیل نیتن مکیش منفی کردارمیں جلوہ گرہوںگے جبکہ فلم کی کاسٹ میں اداکار جیکی شروف، چنکی پانڈے، مندیرا بیدی اور دیگر شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 18/12/2018 - 12:33:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :