وزیر بننے کیلئے سیاست میں نہیں آیا ،سوناکشی انتخابی مہم میں آئیگی تو سکیورٹی کا انتظام کر نا پڑے گا، شتروگھن سنہا ، میرا کوئی بھی مخالف میرا دشمن نہیں، بہت لوگوں کا پیار اور حمایت مل رہی ہے انٹرویو

اتوار 13 اپریل 2014 13:05

وزیر بننے کیلئے سیاست میں نہیں آیا ،سوناکشی انتخابی مہم میں آئیگی تو سکیورٹی کا انتظام کر نا پڑے گا، شتروگھن سنہا ، میرا کوئی بھی مخالف میرا دشمن نہیں، بہت لوگوں کا پیار اور حمایت مل رہی ہے انٹرویو

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) بالی ووڈ کے اداکار بہاری بابو شترو گھن سنہا نے کہا ہے کہ وزیر بننے کیلئے سیاست میں نہیں آیا سوناکشی انتخابی مہم میں آئیگی تو سکیورٹی کا انتظام کر نا پڑے گا ۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ کچھ لوگوں کی خواہش تھی کہ میں دہلی سے انتخاب لڑوں تاکہ دہلی کی باقی نشستوں پر بھی اس کا اثر پڑے، تاہم میں تیار اس لیے نہیں تھا کہ میرے ساتھ ساتھ پٹنہ کے لوگوں کا بھی دل دکھے گا۔

انھوں نے کہا کہ میرا کوئی بھی مخالف میرا دشمن نہیں میں وزیر بننے کے لیے سیاست میں نہیں آیا جس طرح لتا منگیشکر کی آواز ان کی پہچان ہے انتخابی مہم میں سوناکشی کی شمولیت پر انھوں نے کہا کہ اگر سوناکشی انتخابی مہم میں آئیگی تو ان کی سکیورٹی کا انتظام بھی کرنا پڑیگا اور ایسا نہ ہو کہ کوئی مسئلہ ہو جائے، کوئی ہلچل ہو جائے، کہیں لینے کے دینے نہ پڑ جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بہت لوگوں کا پیار اور حمایت مل رہی ہے۔ پچھلی بار سے بھی زیادہ حمایت ہے۔ عوام کو اس بات کی خوشی ہے کہ میں یہاں سے انتخاب لڑ رہا ہوں۔ میں اور کہیں سے بھی الیکشن لڑ سکتا تھا۔ دہلی سے بھی بات چل رہی تھی تاہم میں نے کہا تھا کہ پٹنہ صاحب میرا پہلا انتخاب ہے اور پٹنہ صاحب سیٹ میرا آخری آپشن ہے، مجھے خوشی ہے کہ پارٹی نے میری خواہش کا احترام کیا۔

وقت اشاعت : 13/04/2014 - 13:05:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :