مستقبل کے لئے جدت کے ساتھ منصوبہ بندی کی جائے ، شان

ہفتہ 30 مئی 2015 14:04

مستقبل کے لئے جدت کے ساتھ منصوبہ بندی کی جائے ، شان

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) فلمسٹار شان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے مستقبل کے لئے میرٹ کے ساتھ منصوبہ بندی کی جائے اب وقت آ گیا
ہے کہ فارمولہ فلموں سے پیھچا چھڑایا جاےء اور موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق فلمیں پیش کی جائیں اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمیں ٹی وی ڈراموں کی طرح فلموں میں بھی جاندار اسکرپٹس کو اہمیت دینا ہو گی کیونکہ جب بھی اچھا کام ہو گا اسے پزیرائی ضرور ملے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب وریکسر بدل گیا ہے اور اب ہمیں ایسی فلمیں بنانا ہو گی جو موجودہ دور کی عکاسی کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈائریکٹر کو اب جدید ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کرنا چاہئے ۔

وقت اشاعت : 30/05/2015 - 14:04:21