پریانکا چوپڑا کی انسٹاگرام پرمداحوں کی تعداد 60 لاکھ سے تجاوز کر گئی

اتوار 27 مارچ 2016 12:55

پریانکا چوپڑا کی انسٹاگرام پرمداحوں کی تعداد 60 لاکھ سے تجاوز کر گئی

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 مارچ۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرمداحوں کی تعداد 60 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق پر یانکا چوپڑا سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے اپنے مداحوں سے جڑی رہتی ہیں جب کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے ہی اپنی فلمی مصروفیات سے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں تاہم اب انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بڑے بڑے اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

پریانکا چوپڑا نے میگا سٹار امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور سلمان خان کو انسٹاگرام پر پیچھے چھوڑ دیا ہے، ان کے مداحوں کی تعداد 60 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ انسٹا گرام پر ا میتابھ بچن کے مداحوں کی تعداد 13 لاکھ سے زائد، شاہ رخ خان کے مداحوں کی تعداد 12 لاکھ سے زائد اور سلمان خان کے مداحوں کی تعداد 35 لاکھ سے زائد ہے۔

وقت اشاعت : 27/03/2016 - 12:55:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :