بھارتی کامیڈی گروپ کو لتا منگیشکر اور سچن ٹنڈولکر کا مذاق اڑانا مہنگا پڑ گیا
منگل 31 مئی 2016 12:34
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) بھارتی کامیڈی گروپ کو گلوکارہ لتا منگیشکر اور کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا مذاق اڑانا مہنگا پڑگیا جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔بھارت کے مشہور کامیڈی گروپ کی جانب سے کامیڈی سے بھرپور ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی جس کے بعد بھارت میں ویڈیو کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے جب کہ سوشل میڈیا پر کامیڈی ویڈیو کو دونوں لیجنڈری شخصیات کی توہین قرار دیا گیا ہے ۔
بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور شیوسینا کی جانب سے کامیڈین کے خلاف پولیس کو درخواست بھی دی گئی ہے جس کے بعد اسپیشل برانچ نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جب کہ ممبئی پولیس نے ویڈیو کو بلاک کرنے کے لیے گوگل اور یوٹیوب سے رابطہ کیا ہے۔(جاری ہے)
بالی ووڈ کی نامور شخصیات کی جانب سے بھی ویڈیو کے خلاف شدید ردعمل دیا گیا ہے جب کہ اداکار انوپم کھیر اور رتیش دیش مکھ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ویڈیو کو لیجنڈری شخصیات کی توہین قرار دیا ہے ۔
دوسری جانب کامیڈی گروپ کے ارکان نے بھی اپنی ویڈیو پر دفاع کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدان ایل کے ایڈوانی کی عمر پر سالوں سے لطیفے بن رہے ہیں اور آج سب کے سب جج بنے ہوئے ہیں تاہم کامیڈین نے فوراً ہی اپنی ٹوئٹس کوہٹادیا۔واضح رہے کہ دونوں شخصیات کو بھارت کے اعلی ترین سول ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Whitney Cummings
Waqar Zaka
Anoushey Ashraf
Karisma Kapoor
Akshay Kumar
Melissa Benoist
Saima Khan
Hamid Ali Khan
Farzana Tehreem
Zoë Kravit
Katrina Kaif
raftaar
Showbiz News In Urdu
-
ٹک ٹاک کوک اسٹوڈیو سیزن15 کے لیے آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گیا
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی48 ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسیآج منائی جائے گی
-
برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 89ویں برسی کل منائی جائے گی
-
الو ارجن نے اپنا معاوضہ 150 کروڑ کردیا، میڈیا پر قیا س آرائیاں
-
تمنا بھاٹیہ اور سنجے دت کو سائبر کرائم سیل نے طلب کر لیا
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم،ہالی ووڈ فلم پروڈیوسر ہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ