ڈینیئل پرل پر بنائی جانے والی فلم کی شوٹنگ پاکستان میں‌نہ ہونے پر مایوسی ہوئی، اینجلینا جولی

اتوار 8 اکتوبر 2006 12:35

نی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر۔2006ء) معروف فلم اسٹار اینجلینا جولی اور پریڈ پٹ نے امریکی صحافی ڈینئیل پرل پر بننے والی فلم اے مائیٹی ہارٹ کی شوٹنگ پاکستان میں‌ نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اینجلینا جولی نے کہا ہے کہ ایک ایسا ملک جس سے میں‌محبت کرتی ہوں اور تین مرتبہ وہاں کا دورہ کر چکی ہیں، وہاں‌فلم کی شوٹنگ نہ ہونا میرے لئے مایوس کن ہے ۔

(جاری ہے)

امریکی صحافی ڈینئیل پرل کو سن دو ہزار دو میں‌کراچی سے اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا تھا، ان کی اہلیہ واقعے کے حوالے سے ایک کتاب لکھی تھی ۔ اس کتاب کو بنیاد بنا کر اے مائیٹی ہارٹ کے نام سے ایک فلم بنائی جار ہی ہے جس میں‌اینجلینا جولی کو ڈینیئل پرل کی بیوی کا کردار ادا کرنا ہے ۔ اس فلم کی شوٹنگ پاکستان میں‌ہونا تھی تاہم بعض سیکورٹی خدشات کے پیش نظر فلم کی شوٹنگ اب پاکستان کے بجائے بھارت میں کی جائے گی ۔
وقت اشاعت : 08/10/2006 - 12:35:49

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :