امیتابھ بچن اور جیا بچن ایک دوسرے سے علیحدہ رہتے ہیں۔قریبی دوست امر سنگھ کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 جنوری 2017 14:32

امیتابھ بچن اور جیا بچن ایک دوسرے سے علیحدہ رہتے ہیں۔قریبی دوست امر سنگھ  کا انکشاف

ممبئی (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جنوری 2017ء): بھارتی سیاستدان اور بچن خاندان کے ایک قریبی دوست امر سنگھ نے حال ہی میں اپنے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ امیتابھ بچن اور ان کی اہلیہ جیا بچن ایک ساتھ نہیں رہتے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل امر سنگھ نے یہ بھی بیان دیا کہ امیتابھ بچن نے مجھے جیا بچن کو سماجوادی پارٹی کے رکن کے طور پر قبول کرنے سے منع کیا ہے جس پر امیتابھ بچن اپنےبیان میں کہا تھا کہ امر سنگھ ہمارے قریبی ساتھی ہیں۔

انہیں یہ حق حاصل ہے کہ وہ جو بھی کہنا چاہیں کہہ سکتے ہیں۔ تاہم اب اپنے تازہ بیان میں امر سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ کے بے تاج اداکار امیتابھ بچن اپنی اہلیہ جیا بچن کے ساتھ نہیں رہتے ۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں الگ الگ گھروں میں مقیم ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے جیا بچن اور ایشوریا رائے بچن کے مابین اختلافات کا اشارہ بھی دیا۔

وقت اشاعت : 24/01/2017 - 14:32:27

Rlated Stars :