ہدایتکار پرویز رانا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

بدھ 25 جنوری 2017 20:39

ہدایتکار پرویز رانا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2017ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے صف اول کے ہدایتکار پرویز رانا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہدایتکار پرویز رانا گذشتہ چار سال سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ پرویز رانا دل کی دھڑکن اچانک تیز ہونے پر بحریہ ٹاؤن اسپتال میں زیر علاج تھے۔ جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔ پرویز رانا نے 200 سے زائد فلموں کی عکس بندی کی

وقت اشاعت : 25/01/2017 - 20:39:25