بالی وود‘ منیشا کوئرالہ فلمی دنیا میں واپس‘ سنجے دت کی ماں بنیں گی

جمعرات 9 فروری 2017 19:21

بالی وود‘ منیشا کوئرالہ فلمی دنیا میں واپس‘ سنجے دت کی ماں بنیں گی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 فروری2017ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کافی عرصے تک فلم انڈسٹری سے دور رہنے کے بعد اب دوبارہ فلمی نگری میں قدم رکھ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منیشا سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار اداکریں گی ۔

(جاری ہے)

راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کپور سنجے دت کا کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ منیشا نرگس دت یعنی فلم میں رنبیر کپور کی ماں کا کردار ادا کریں گی۔فلم میں رنبیر کپور اور منیشا کے علاوہ سونم کپور اور انوشکا شرما بھی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔ واضح رہے سنجے دت اور منیشا کوئرالہ نے کئی فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

وقت اشاعت : 09/02/2017 - 19:21:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :