رئیس فلم کا تجربہ سکول جیسے تھا، ماہرہ خان

اس فلم کی شوٹنگ کے دوران بہت کچھ سیکھا اور بہت سے رشتے بنائے،انٹرویو

اتوار 12 فروری 2017 16:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2017ء) نامور اداکارہ ماہرہ خان کو بھارتی تجزیہ کاروں نے ان کی ڈیبیو بولی وڈ فلم کے لیے تنقید کا نشانہ ضرور بنایا تاہم ماہرہ خان کے لیے ان کی فلم رئیس بیحد خاص اور کبھی نہ بھولنے والا تجربہ رہا۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ماہرہ خان نے کہا کہ میرے لیے یہ خواب پورا ہونے جیسے تھا، اس میں ایسا کچھ نہیں جو مجھے مشکل سے ملا، یا جس کی مجھے ہمیشہ سے بیحد طلب ہو، بس یہ فلم میرے ہاتھ میں آئی اور میں بہت شکر گزار ہوں۔

ماہرہ خان نے مزید کہا رئیس میرے لیے دو سالوں کا تجربہ ہے، یہ میرے لیے اسکول جیسا تھا، میں اپنے لوگوں کے درمیان نہیں تھی، میں نے اس دوران بہت کچھ سیکھا اور بہت سے رشتے بنائے۔ مجھے نہیں معلوم میں رئیس کو ایک لفظ میں کیسے بیان کروں، رئیس میرے لیے بہت خاص ہے۔
وقت اشاعت : 12/02/2017 - 16:20:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :