سوشل میڈیا کا حصہ ہیں تو آپ کو برا بھلا سننے کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے ،ْ امیتابھ بچن

جمعرات 2 مارچ 2017 20:37

سوشل میڈیا کا حصہ ہیں تو آپ کو برا بھلا سننے کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے ،ْ امیتابھ بچن
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2017ء) بالی ووڈ کے میگا اسٹارامیتابھ بچن نے کہا ہے کہ آپ سوشل میڈیا کا حصہ ہیں تو آپ کو برا بھلا سننے کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ایک تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے کہا کہ اگرآپ آج کے دورمیں سوشل میڈیا کا حصہ ہیں توآپ کو ہروقت برا بھلا سننے کیلئے تیاررہنا چاہیے کیونکہ یہاں لوگ آپ کی رائے کو پڑھنے کے بعد بہت کچھ کہہ اورلکھ ڈالتے ہیں، وہ بھی اپنے متعلق لوگوں کی آرا پڑھ کرمحظوظ ہوتے ہیں۔

اداکارکا اپنی نئی فلم کے حوالے کہنا تھا کہ فلم سرکار 3 سے بہت امیدیں وابستہ ہیں ،ْفلم ایک بار پھر مداحوں کو محظوظ کرے گی کیونکہ اس میں سب نے ہی بہترین کام کیا ہے۔واضح رہے کہ فلم میں اداکارامیتابھ بچن، یامی گوتم، جیکی شروف اور منوج باچپائی بھی جلوہ گرہوں گے ،ْ فلم 7 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
وقت اشاعت : 02/03/2017 - 20:37:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :