ماہرہ اور رنبیر کے درمیان گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ،ْ ویڈیو لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی

یہ ویڈیو شاید رنبیر اور ماہرہ خان کا کوئی نیا حربہ ہے ،ْمداحوں کی گفتگو

پیر 20 مارچ 2017 18:08

ماہرہ اور رنبیر کے درمیان گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ،ْ ویڈیو لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بھارتی اداکار رنبیر کپور کے درمیان اسٹیج کے پیچھے گفتگو کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بھارتی اداکار رنبیر کپور نے دبئی میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے ،ْدونوں اداکاروں نے ایک ساتھ تصویریں بنوائیں تاہم دونوں کے درمیان اسٹیج کے پیچھے ہونے والی گفتگو کی ویڈیو لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ۔

(جاری ہے)

رنبیر کپور کی جانب سے انسٹاگرام پر اسٹیج کے پیچھے ماہرہ خان کے ساتھ ہونے والی گفتگو کی ویڈیوز شئیر کی گئی ہیں جس میں ماہرہ خان اور رنبیر کے درمیان کسی بات پر شدید جملوں کا تبادلہ کیا جارہا ہے اور ماہرہ خان کافی غصہ میں دکھائی دیرہی ہیں جب کہ رنبیر بھی کافی سنجیدہ ہیں تاہم ویڈیو میں آواز نہ ہونے کی وجہ سے واضح نہ ہوسکا کہ دونوں کے درمیان کس موضوع پر گفتگو کی جارہی ہے۔ماہرہ اور رنبیر کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں ،ْمداحوں کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو شاید رنبیر اور ماہرہ خان کا کوئی نیا حربہ ہے۔
وقت اشاعت : 20/03/2017 - 18:08:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :