ہالی وڈ فلم’’47میٹرز ڈاون‘‘ 23جون کو ریلیزہو گی

اتوار 26 مارچ 2017 11:20

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) خوف اور دہشت سے بھرپور ہالی وڈ فلم’’47میٹرز ڈاون‘‘ 23جون کوسینما گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

جوہانز رابرٹس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دو ایسی بہنوں کے گرد گھومتی ہے جو سیر و تفریح کے لئے زیر سمندر موجود پنجرے میں قید ہوکر آبی حیات کا نظارہ کرنے جاتی ہیں لیکن بری طرح پھنس جاتی ہیں۔فلم کی کاسٹ میں مینڈی موور،کلیئر ہولٹ،میتھیو موڈائن،یانی جیلمین اور کرس جے جانسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔جیمز ہیرس کی پروڈیوس کردہ سنسنی خیزمناظر سے بھرپور فلم فلیکسی بون فلمزکے بینر تلی23 جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 26/03/2017 - 11:20:06